اہم خبریںجہلم

یونین کونسل مونن،بھٹہ جات اور دیگر جگہوں کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم : انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے،

ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے جہلم میں مختلف فکسڈ پوائنٹس،ای این آئی ڈی کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے میں جی ٹی روڈ ٹال پلازہ جہلم، پولیو پوائنٹ کینٹ چوک لاہور / راولپنڈی سائڈ، پولیو پوائنٹ جادہ چوک،ٹرانزٹ پوائنٹ راوالپنڈی سمیت یونین کونسل مونن،بھٹہ جات اور دیگر جگہوں کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ سینٹراور ٹرانزٹ پوائنٹس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں، ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔

وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کی اور ادویات سمیت دیگر سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پولیو مہم بھرپور انداز سے جاری ہے 535 ٹیمیں ضلع بھر میں کوریج کے لیے کام کر رہی ہیں۔ڈی پی او شاکر حسین داوڑنے سیکورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ، ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے ٹرانز ٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور انسداد پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں میں قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر جاکر خود بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسئین پلائی اورنئی نسل کو خطرناک بیماری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے انسداد پولیو ٹیموں کے رضا کاروں کو ہدایت کی کہ پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہر صورت پلائے جائیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ موبائل ٹیموں کے ارکان سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ہر بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضروری پلائیں۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You