BBC Urdu TV

یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کے زیر اہتمام سید مظہر اقبال شاہ صاحب ڈی ای او ایلیمنٹری جہلم کی ریٹائرمنٹ

دیوان سعید ہوٹل جی ٹی روڈ جہلم میں یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کے زیر اہتمام سید مظہر اقبال شاہ صاحب ڈی ای او ایلیمنٹری جہلم کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی

جس میں ضلع کے تمام آفیسرز اور ٹیچرز یونینز کے راہنماؤں نے شرکت کی اور مظہر اقبال شاہ صاحب کی خدمات پر انتہائی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور عزت و احتشام سے ان کو رخصت کیا۔

تقریب میں سی ای او ایجوکیشن جہلم چودھری معروف صاحب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن یاسین بٹ صاحب، ڈپٹی ڈی ای او دینہ ملک صفدر علی صاحب اور ڈپٹی ڈی ای او جہلم راو عبدالکریم صاحب نے خصوصی شرکت کی ۔ ٹیچرز یونینز کے راہنماؤں میں راجہ افضل کیانی، چودھری قدیر ، میاں محمد شبیر ، راجہ ظفر کیانی، خان سلیم بلوچ ، راجہ زبیر جنجوعہ، محمد نزیر پنجابی، سید تنویر عباس ، سید ارشد شاہ ، چودھری اسد محمود ، ناصر قریشی، راجہ عبدالرحمن ، جاوید صادق اور ایپکا کے صدر سکندر فیروز نے شرکت کی۔

آخر میں تحائف پیش کیے گیے اور پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

Exit mobile version