یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کے ایک وفد کی سی ای او ایجوکیشن چودھری معروف صاحب سے ملاقات
جہلم : یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کے ایک وفد نے سی ای او ایجوکیشن چودھری معروف صاحب سے ملاقات کی وفد میں افضل کیانی ، راجہ زبیر جنجوعہ ، ملک نعمان امتیاز ، راجہ ظفر کیانی ، چودھری اشتیاق ساہی ، سید تنویر عباس اور راجہ عبدالرحمن شامل تھے۔
اساتذہ کے نمائندہ وفد نے سی ای او چودھری معروف صاحب کے خلاف سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی بے ہودہ اور غلیظ ترین مہم پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور فرض شناس ، ملنسار ،خوش اخلاق اور با کردار آفیسر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔
اساتذہ کے نمائندہ وفد نے اپنے مشترکہ موقف میں اس بات کا کھل کر اظہار کیا کہ ایسے گھٹیا ترین اور غلیظ ترین الزامات کوئی گھٹیا نسل کا بد کردار شخص ہی لگا سکتا ہے جس کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کرنی چاہیے جس میں ہم اپنے آفیسر کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
جہلم : (محمد زاہد خورشید)