5 فروری یوم یکجہتی کشمیر
تفصیلات کے مطابق:
5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈی سی آفس ضلع کچہری جہلم میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، نعمان حفیظ ڈپٹی کمشنر جہلم، ظفر اقبال ایم پی اے، ڈاکٹر وسیم سی ای او ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کے محکمہ جات نے شرکت کی۔
پنجاب پولیس کے چاک وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی دی۔ یوم یکجہتی کشمیر تقریب کے شرکاء نے بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مارچ کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر قیادت واک کے شرکا کا کچہری چوک سے Y کراس تک مارچ۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم
وزیر اعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم
آزادی کشمیریوں کا حق ہے،اقوام متحدہ کشمیریوں سے حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے۔
یوم یکجتی کی تقریب کے موقع پر جہلم پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
