انٹرنیشنلاہم خبریں

یوم پاکستان کے موقع پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے مبارکباد کا پیغام

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے یوم پاکستان کے موقع پر دلی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس اہم تاریخی دن کے موقع پر پاکستان اور اس کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعاگو ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی شاہ اور ولی عہد کا عمران خان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں شخصیات نے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی مستقل صحت تندرستی اور کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفن اور ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام کیبل کے ذریعے بھجوایا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You