یوتھ ملک و قوم اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے۔میاں ہمایون شاہ کاکاخیل
مسلم لیگ ن عوامی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کا درد دل سمجھتی ہے۔یوتھ سمینار کنونش سے خطاب
چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سلاطین ویڈنگ ہال چارسدہ میں یوتھ سمینار کنونش کا انعقاد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سلاطین ویڈنگ ہال چارسدہ میں یوتھ سمینار کنونش کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ ونگ صوبائی کوآرڈینیٹر سمیع اللہ خان برکی، یوتھ ونگ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری علی خان یوسفزئی،عابد حسین مجددی، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چارسدہ کے جنرل سیکرٹری حاجی صوبیدار خان،تحصیل شبقدر صدر رحمت علی مہمند، تحصیل چارسدہ صدر رضا اللہ خان سرڈھیری، بابر خان عمرزئی، طاہر خان عمرزئی، اسد خان عمرزئی، شیراز پراچہ، ودیگر عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی یوتھ سمینار کنونش کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن ضلعی صدر چارسدہ میاں ہمایون شاہ کاکاخیل تھے۔ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چارسدہ کے صدر میاں ہمایون شاہ کاکاخیل نے کہا کہ یوتھ ملک و قوم اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے یوتھ کے بغیر ملک و قوم کی ترقی نا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کا درد دل سمجھتی ہے مسلم لیگ نے ہمیشہ سے عوام کی امیدوں کو پورا کیا۔عوام کیلئے فلاحی منصوبے ترقیاتی منصوبے دیئے جس کی وجہ سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک نظریاتی اور عوامی جماعت ہے جو ہمیشہ سے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا ماضی گواہ ہے کہ جب بھی اسے حکومت ملی اس نے عوام کی خدمت کو اولین فرض سمجھا اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جو قابل تعریف ہے۔
