اہم خبریںکرائمز

ہیکرز سرکاری افسران کے وٹس ایپ ہیک کرنے میں سرگرم ہوگئے

اسلام آباد: ہیکرز سرکاری افسران کے وٹس ایپ ہیک کرنے میں سرگرم ہوگئے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے سرکاری افسران کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والی ایڈوائزری کے مطابق سرکاری افسران کو وٹس ایپ سے ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں جس میں ایک لنک دیا ہوتا ہے اور اس لنک پر کلک کرنے اور کوڈ ڈالنے کا کہا جاتا ہے، ایس ایم ایس پر موصول ہونے والے ہدایات پر عملدرآمد سے انٹرنیشل نمبر سے کال موصول ہوتی ہے اور فون میں وٹس ایپ کا سارا ڈیٹا ہیک ہوجاتا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی ایڈوائزری میں سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نمبر کی تصدیق کے لئے وٹس ایپ کا کوئی کوڈ استعمال نہ کریں، افسران اپنے دوستوں یا کنٹیکٹ لسٹ میں کسی سے بھی موصول ہونے والا کوڈ استعمال نہ کریں۔ ایڈوائزری میں افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹرنیشنل نمبر سے اس سلسلے میں کوئی کال ریسیو نہ کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You