BBC Urdu TV

ہیڈکوارٹر ز اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) میں نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے وفد کا دورہ

*ہیڈکوارٹر ز اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) میں نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے وفد کا دورہ*

اسلام آباد، 11 نومبر 2025:
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے، ڈائریکٹر جنرل این سی اے کی قیادت میں، ہیڈکوارٹرز اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل اے این ایف، میجر جنرل عبد المعید HI(M) نے سینئر افسران کے ہمراہ برطانوی ہم منصب اور ان کے وفد کا پُرتپاک استقبال کیا۔ وفد کو اے این ایف کے تنظیمی ڈھانچے، عملیاتی نظام، اور انسدادِ منشیات کے میدان میں نمایاں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان کس طرح منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف ایک مضبوط حصار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی صحت و سلامتی کے فروغ میں نمایاں طور پر سر گرم عمل ہے۔

ملاقات کے دوران، دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، تعاون اور انٹیلی جنس کے تبادلے کے مزید مواقع تلاش کیےگئے ۔ اس کے علاوہ اجتماعی انسدادِ منشیات کی کاوشوں کو مضبوط بنانے کے لیے درکار معاونت جاری رکھنے پربھی اتفاق کیاگیا ۔

ڈائریکٹر جنرل این سی اے نے اے این ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عملیاتی کامیابیوں اور عالمی سطح پر منشیات کے خلاف جاری کوششوں کو سراہا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Exit mobile version