ہپپاٹاہٹیس بی کالا یرقان کی
ہپپاٹاہٹیس بی کالا یرقان کی
ایک ایسی قسم ہے جو وائرس بی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ لاکھوں افراد ہر سال اس بیماری سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ یہ بیماری ایڈز سے بھی کئی گنا خطرناک ہے۔ پاکستان میں ہر پندرہواں شخص اور دنیا میں تقریبا 35کروڑ افراد اس بیماری سے متاثر ہیں۔
اس بیماری کی روک تھام اور بچاؤ کے لیے نذیر انٹرنیشنل ٹرسٹ(رجسٹرڈ)، سرور فاؤنڈیشن اور پنڈی سید پور ویلفئیر سوسائٹی نے گورنمنٹ آف پنجاب کے مشترکہ تعاون سے گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائی سکول پنڈی سید پور میں مورخہ 22اکتوبر بروز جمعرات بچوں کے فری سکریننگ اور ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔جس میں تقریبا 410 بچوں اور اساتذہ کے ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 170 طلبا اور 240 طالبات شامل ہیں۔ الحمدللّٰہ کسی بھی بچےاورٹیچر کا ٹیسٹ پازیٹیو نہیں آیا۔ تمام بچوں کو ویکسین کا پہلا انجیکشن آج لگایا گیا۔دوسرا انجیکشن ایک ماہ بعد اور تیسرا پانچ سے چھے ماہ بعد لگے گا۔جو بھی بچہ اس کورس کو مکمل کر لے گا اُس کی پھر زندگی بھر اس مہلک مرض سے جان چھوٹ جائیگی۔معروف سماجی رہنما چویدری طیب نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
میں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤپرویز اختر صاحب ، سی ای ایجوکیشن محمد معروف چوہدری ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اعجاز صاحب اور ہیڈ مسٹرس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میڈم راحیلہ اسلم کا انتہائی مشکور ہوں جن کے تعاون سے یہ سب ممکن ہوا۔
ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اور آرگنائزرز سٹاف میں ڈاکٹر عبداللہ خلیل، ڈاکٹر عامر زادہ خان، ڈاکٹر ثاقب حبیب، ڈاکٹر محبوب، ڈاکٹر ساجد، ڈاکٹر اسماعیل (لیب ٹیکنیشن)، ڈاکٹر شہزاد، طاہرہ (لیڈی ہیلتھ وزِٹر)، امِ حبیبہ(لیڈی ہیلتھ وزِٹر)، ہادیہ رزاق، ماریہ لیاقت، ہارون رزاق، محمد انور محسن شامل ہیں۔
نیر اعوان پنڈدادن خان