ہو میو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (HDF) پاکستان کے چئیر من ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی صاحب کی ہدایت

ہو میو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (HDF) پاکستان کے چئیر من ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی صاحب کی ہدایت پر پورے ملک میں خدمت خلق کے کام سر انجام دیئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر واصف حسین
ہو میو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (HDF) غریب اور مستحق لوگوں کو طبی سہولیات مہیا کرنے کیلیے ملک بھر سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر رہی ہے۔
( محمد زاہد خورشید) آج فیوچر سٹار ماڈل سکول مدینہ ٹاؤن اسلام آباد میں ہو میو پیتھک ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ صدر HDF پاکستان، ہومیو پیتھک ڈاکٹر بخت صدر فیمیل ونگ پنجاب HDF, ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد آصف نائب صدر راولپنڈی اور اسلام آباد HDF ہو میو پیتھک ڈاکٹر یار محمد عامر جنرل سیکریٹری راولپنڈی اور اسلام آباد ، HDF ہو میو پیتھک ڈاکٹر حزب اللہ انفارمیشن سیکریٹری راولپنڈی اور اسلام آباد HDF, ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد وسیم ممبر HDF اور ہو میو پیتھک ڈاکٹر ارم رشید نے مریضوں کا فری معائنہ کے بعد فری میڈیسن بھی دیں۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں 140 مریضوں کے معائنہ کے بعد فری میڈیسن دی گئیں۔ ہو میو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن پاکستان غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کیلیے پورے ملک سے اعلیٰ کردار ادا کر رہی ہے۔ ہو میو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (HDF) پاکستان کے چئیر من ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی صاحب کی ہدایت پر پورے ملک میں خدمت خلق کے کام سر انجام دیئے جا رہے ہیں۔