ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (HDA) پاکستان کی خیبر پختونخوا کابینہ کا باضابطہ اعلان
پشاور (محمد زاہد خورشید ) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن HDA پاکستان کے مرکزی صدر *ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ* نے صوبہ خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی قیادت کی مشاورت اور صوبائی ڈاکٹرز کے اعتماد کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ کے لیے درج ذیل عہدیداران کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔1۔ صدر: ڈاکٹر جاوید اقبال۔ 2۔ نائب صدر: ڈاکٹر میاں فرید اللہ شاہ۔ 3۔ جنرل سیکرٹری: ڈاکٹر حفیظ الودود پراچہ۔ 4۔ فنانس سیکرٹری: ڈاکٹر خیال محمد۔ 5۔ انفارمیشن سیکرٹری: ڈاکٹر جانس خان۔ 6۔ کوآرڈینیٹر: ڈاکٹر سید محمد شاہ اس موقع پر مرکزی صدر ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز انتہائی باصلاحیت اور محنتی ہیں، انشاءاللہ نئی کابینہ ہومیوپیتھی کی ترقی، ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ اور تنظیم کو صوبے کے ہر ضلع تک فعال کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ HDA پاکستان کا مشن ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا، ان کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرنا اور ہومیوپیتھی کو پاکستان میں اس کا جائز مقام دلانا ہے۔
نو منتخب صدر ڈاکٹر جاوید حب اقبال اور ان کی ٹیم نے مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خیبر پختونخوا میں HDA کو مزید مضبوط، فعال اور منظم بنائیں گے۔
*جاری کردہ:*
*ڈاکٹر واصف حسین*
انفارمیشن سیکرٹری HDA پاکستان
