اہم خبریںپنجاب

ہم لاہور جلسہ نہیں روکیں گے، جس نے جانا ہے جائے: وزیر اطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جلسوں پر پابندی ہے لیکن ہم لاہور جلسہ نہیں روکیں گے، جس نے جانا ہے جلسے میں جائے۔ ملک کی اکانومی بحال ہو رہی ہے، لوگوں کو روزگار مل رہا ہے، ایسے موقع پر وبا پھیلانا پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

.شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جلسے کے بعد جو قانونی کارروائی بنتی ہے ضرورکریں گے۔ عوام اپوزیشن والوں کا خود احتساب کریں گے

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ روز ملتان جلسے میں غریبوں کے مسائل کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ یہ جلسہ ذاتی مفاد اور دولت کو بچانے کے لیے ناٹک تھا۔ ملتان کی پچیس لاکھ آبادی میں 10 ہزار لوگ آئے جن میں سے 3 ہزار سندھ سے لائے گئے۔ ملتان کی عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسوں کا نہیں بلکہ وبا کے پھیلنے کا ڈر ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔ اپوزیشن نے گزشتہ روز ملتان شہر کو اکھاڑہ بنائے رکھا۔ جلسے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔ اپوزیشن رہنما پابندی کے باوجود جلسوں پر بضد ہیں

راوی ریور منصوبے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ماڈرن شہر ہوگا جو
لاہور کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ راوی ریور پراجیکٹ اور بنڈل آئی لینڈ بارے کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ سندھ حکومت نے بنڈل آئی لینڈ پر پہلے این او سی دیا بعد میں واپس لینے کی کوشش کی، تاہم اس حوالے سے کافی پیشرفت ہو چکی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You