BBC Urdu TV

ہم عدلیہ کے ساتھ ہیں‘، وزیراعلیٰ کے پی نے آئینی ترامیم کی کھل کر مخالفت کردی۔

ہم عدلیہ کے ساتھ ہیں‘، وزیراعلیٰ کے پی نے آئینی ترامیم کی کھل کر مخالفت کردی۔

یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے۔علی امین گنڈاپور

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آئینی ترامیم کی کھل کر مخالفت کردی۔پشاور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں علی امین نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےدلوں سے نفرتیں نکالے۔آئینی ترامیم پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پارلیمنٹ میں ان کو شکست دیں گے، ہم اپنے جائز حق کے لیے کھڑے رہیں گے، اس طرح کا بل پاس ہونا تو دور کی بات ہے،اسمبلی میں بھی نہیں پیش کرسکتے۔

Exit mobile version