ہماری کہکشاں ملکی وے کے آس پاس تقریباً 52َ کہکشائیں موجود ہیں
ہماری کہکشاں ملکی وے کے آس پاس تقریباً 52َ کہکشائیں موجود ہیں،
ان میں سے چند ایک کہکشائیں تو ملکی وے کے گرد چکر بھی لگا رہی ہیں جنہیں Satellite galaxies کہا جاتا ہے جبکہ بقیہ کہکشائیں ایک دوسرے کی جانب بھاگتی چلی آرہی ہیں۔ اندازہ ہے کہ اگر نظامِ کائنات یونہی چلتا رہا تو ایک کھرب سال بعد یہ تمام کہکشائیں ایک دوسرے میں ضم ہوکر دیوہیکل کہکشاں بنا لیں گیں۔ ان 52 کہکشاؤں میں ایک کہکشاں ہماری پڑوسی کہکشاں اینڈرومیڈا بھی ہے جس کا آج سے چار ارب سال بعد ہماری کہکشاں ملکی وے سے "ٹکراؤ” ہوگا۔ آجکل بھی اینڈرومیڈا ہماری جانب بڑھتی چلی آرہی ہے اور شہر سے دور علاقوں میں بآسانی دیکھی جاسکتی ہے۔ سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ اگر اینڈرومیڈا کو مکمل روشن کردیا جائے تو یہ رات کو آسمان پر اتنی واضح اور بڑی دکھائی دے گی۔
محمد شاہ زیب صدیقی
زیب نامہ
اُردو زبان میں سائنسی ڈاکومنٹریز دیکھنے کے لیے وزٹ کیجیئے
Youtube.com/Zaibnama
Image Credits:
Original background Image of the moon by Stephen Rahn. Andromeda galaxy image via NASA.
Composite photo by Tom Buckley-Houston.