ہماری ملکی وے کہکشاں کا ایک حصہ یورپین خطے سے خوبصورت منظر پیش کرتے ہوئے
ہماری ملکی وے کہکشاں کا ایک حصہ یورپین خطے سے خوبصورت منظر پیش کرتے ہوئے۔
اگر یوں کہا جائے کہ "یہ ایک خوبصورت کائناتی ہار ہے تو مبالغہ نا ہو گا۔ ملکی وے کہکشاں کے اس حصے کو آپ آج کل فجر سے قبل جنوب میں دیکھ سکتے ہیں۔ مگر شرط ہے کہ جس علاقے سے آپ موجود ہوں، وہ علاقہ گرد و غبار سے پاک، مصنوعی روشنیوں سے خالی اور شہروں سے کم از کم سو سے دو سو کلومیٹر دور ہو”
میں ابھی فجر کے وقت مشتری وغیرہ کو دیکھ رہا تھا تو اس سے آگے سرخ ستارہ انٹارس نظر آ رہا تھا۔ انٹارس ستارہ جس جگہ جگمگاتا ہے، اسی جگہ اس ستارے کے پیچھے ملکی وے کہکشاں کا مرکز موجود ہے۔ مجھے ملکی وے کے کافی سارے ستارے نظر آ رہے تھے، لیکن روشنیاں ہونے کی بنا پر مکمل ملکی وے نظر نہیں آ رہی تھی۔
تصویر میں موجود منظر زمین کے شمالی قطب کے قریبی علاقے سے فلمایا گیا ہے، یہ زمین کے وہ علاقے ہیں کہ جو کائناتی حسن کو دیکھنے کے لئے موزوں ترین ہیں۔ یہاں ننگی آنکھ سے نیوبولاز، کہکشائیں اور آرورا (Aurora) کی روشنیاں با آسانی دیکھی جا سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حافظ یاسر لاہوری
انٹارس ستارے کے متعلق تفصیلی تحریر یہاں سے پڑھیں
https://m.facebook.com/groups/2100179193327606?view=permalink&id=2427965637215625
photography by protogauge