اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

ہماری زمین کی طرح بہت سارے سیارے اب تک دریافت ہوچکے ہیں جو کائنات میں زندگی کے ہونے

زمین جیسے سیارے پر پانی

ہماری زمین کی طرح بہت سارے سیارے اب تک دریافت ہوچکے ہیں جو کائنات میں زندگی کے ہونے

پر ہمارا یقین اور مظبوط کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ پتا نہیں ہوتا کہ وہاں پانی ہے یا نہیں ہے کیونکہ پانی زندگی کیلئے بہت ضروری ہے اسلئے سائنسدانوں کی کوشش رہتی ہے کہ وہ سیاروں پر پانی تلاش کریں۔

تحریر____کاشف احمد

یہ 2019 کی بات ہے جب سائنسدانوں کو کائنات کی گہرائیوں موجود ایک سیارے پر پانی ملا جو ایک حیران کردینے والی اور ایک کامیابی کی بات تھی کیونکہ ہمارے نظام شمسی سے باہر ہم نے کسی ایسے سیارے پر پانی ڈھونڈ نکالا جو دکھنے میں زمین جیسا ہے۔ اس سیارے کا نام k2 18b ہے اور سیارے کو 2015 میں دریافت کیا گیا تھا لیکن حال ہی میں 2019 میں یہاں پر پانی کی موجودگی کی بھی تصدیق ہوگئی۔ یہ سیارہ اپنے ستارے سے اتنے ہی فاصلے سے گردش کررہی ہے کہ وہاں زندگی ممکن بنانے والے حالات موجود ہوسکتے ہیں۔ اس سیارے کی دریافت کے بعد سائنسدان پر امید ہے کہ شاید کائنات میں کہی پر زندگی موجود ہوسکتی ہے۔

سائنسدانوں نے اس سیارے کی فضاء سے نکلنے والے گیسوں کو ڈیٹیکٹ کیا اور یہ اندازا لگایا کہ وہاں زندگی بنانے والے حالات موجود ہوسکتے ہیں۔
یہاں بہت سارے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال آیا ہوگا کہ ہوسکتا ہے وہاں پہلے سے ہی زندگی موجود ہو!!

اس سوال کے جواب کو جاننے کیلئے ہمیں مزید نئے اور جدید ٹیلی سکوپ کی ضرورت ہوگی جو شاید ہی اس راز کو اور اس جیسے اور بھی بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھائے اور شاید اس میں جیمز ویب ٹیلی سکوپ ہماری مدد کرسکے اور شاید نا بھی کیونکہ دور دراز سیاروں کی فضاء میں جھانکنا فی الحال ہمارے لئے ناممکن ہے۔ K2 18b نامی سیارہ زمین سے دو گنا بڑا ہے اور یہ ہم سے 111 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے جہاں تک خلائی گاڑیا بھیجنا ناممکن ہے لیکن پھر بھی ماہرین فلکیات کا خیال ہے کے آنے والے وقتوں میں نئی ٹیلی سکوپ کی مدد سے ہم اس سیارے سے نکلنے والے ایسے گیسوں کا پتا لگائے گے جس سے ہمیں پتا چل جائیگا کہ وہا زندگی ہے یا نہیں یا وہا کا اندرونی ماحول کیسا ہے۔ یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ کون سی گیس ہوگی جو ہمیں اس سیارے پر زندگی کا حتمی ثبوت دے گی ؟؟؟

بہت سے ماہرین کا اس بات پر اتفاق نہیں ہے اس کیلئے ہمیں سیکنڑوں دنیاوں کا تجزیہ کرنا پڑے گا۔ ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ ایک نہ ایک دن ہمیں ضرور کسی دوسرے سیارے پر زندگی کا ثبوت ملے گا اور یہ زندگی انتہائی چھوٹے چھوٹے جانداروں پر مشتمل ہوگی جسے آنکھ سے بھی نہیں دیکھا جاسکتا ۔ 2021 میں ناسا کی جیمز ویب ٹیلی سکوپ اور پھر اسکے سات سال بعد یورپی خلائی ایجنسی کا ایریل خلائی مشن لانچ ہوگا جنکی مدد سے ماہرین فلکیات دور دراز کی دنیاوں کے ماحول کا بہتر تجزیہ کرسکے گے۔ K2 18b سیارے کے علاوہ اور بھی بہت سارے سیاروں پر پانی دریافت کیا گیا ہے لیکن ان سیاروں پر حالات زندگی کیلئے مناسب نہیں ہے کیونکہ زمین جیسے سیاروں پر پانی تلاش کرنا بہت مشکل کام ہے اور K2 18b سیارے پر پانی کی دریافت سال 2019 کی سب سے بڑی دریافت تھی۔۔۔

مزید اس طرح کے معلومات کیلئے لنک پر کلک کرکے ہمارا پیج ضرور لائک کریں?
https://www.facebook.com/Kashifahmad99/

اگر آپکو یہ معلومات ایک وڈیو کی شکل میں چاہیے تو اس لنک پر کلک کرکے وڈیوں دیکھے?
https://youtu.be/jeNsfMeWYxc

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You