BBC Urdu TV

*ہمارا مطالبہ: گرین انٹرٹینمنٹ چینل کی نشریات معطل کرکے تحقیقات کی جائیں!*

*ہمارا مطالبہ: گرین انٹرٹینمنٹ چینل کی نشریات معطل کرکے تحقیقات کی جائیں!*

کراچی(رپورٹ: جاوید صدیقی) پیر سید حیدر علی گیلانی، سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکارؒ و جانشین دربار رتہ ہوتر شریف، پیر ہاؤس بری امام، اسلام آباد نے گرین انٹرٹینمنٹ چینل پر نشر ہونے والی ڈرامہ سیریز ’’مٹی دے باوے‘‘ میں مبینہ طور پر تواتر کے ساتھ توہینِ سادات پر مبنی مناظر اور مکالموں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور پیمرا سے اس کی نشریات فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ معاملہ محض ایک ڈرامے یا تفریحی پروگرام کا نہیں بلکہ مذہبی احترام، معاشرتی ہم آہنگی اور قومی ذمہ داری کا ہے۔ آزادیٔ اظہار کسی بھی طبقے کی مذہبی و معاشرتی عزتِ نفس مجروح کرنے کا جواز نہیں بن سکتی۔ رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔ آپ ﷺ کی ذاتِ اقدس، اہلِ بیتِ اطہار اور مقدس دینی شخصیات کے احترام کے معاملے میں انتہائی احتیاط اور ذمہ داری لازم ہے۔ ہر شخص بحیثیت پاکستانی شہری و صحافی، کافر بھی دوٹوک مطالبہ ہے کہ گرین انٹرٹینمنٹ چینل کی نشریات فوری طور پر معطل کی جائیں، تاوقتیکہ معاملے کی شفاف تحقیقات مکمل ہوں۔ پیمرا اور متعلقہ حکومتی ادارے ڈرامے کے مکمل اسکرپٹ، مکالموں اور مناظر کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کریں۔ ذمہ دار اسکرپٹ رائٹرز، ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افراد سے قانون کے مطابق پوچھ گچھ کی جائے۔ تحقیقات میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ پیر سید حیدر علی گیلانی نےولی کہا ھے کہ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی ایسے مواد کی روک تھام کریں جو مذہبی اشتعال، معاشرتی انتشار اور فرقہ وارانہ کشیدگی کا سبب بن سکتا ہو۔ ہم کسی غیر قانونی اقدام یا اشتعال انگیزی کے حامی نہیں، بلکہ آئین، قانون اور شفاف تحقیقات کے ذریعے جواب دہی چاہتے ہیں۔

Exit mobile version