BBC Urdu TV

ہسپتال کا عملہ وہ طبقہ ہے جو کہ اس دن بھی اپنوں سے دور رہ کر اپنی قوم کی خدمت پر معمور ہیں

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوھاوہ

سوھاوہ : سید کاظم عباس نقوی سے عید کے دوسرے دن کا احوال جب لیا گیا تو
ایثار و قربانی کی زندہ مثال: عید قربان اور قوم کے مسیحا
مٹی کی محبت میں ھم آشفتہ سروں نے
ھم نے وہ قرض اتارے ھیں جو واجب بھی نہیں تھے

ہسپتال کا عملہ وہ طبقہ ہے جو کہ اس دن بھی اپنوں سے دور رہ کر اپنی قوم کی خدمت پر معمور ہیں
جب سرکاری و غیر سرکاری ملازمین عیدِ قرباں منانے کے لئے اپنے خاندانوں اور آبائی علاقوں میں موجود ہیں ایسے میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کا عملہ خصوصاً ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈکل سٹاف اور چھوٹے کلاس فور ملازمین اپنے ملک و قوم کی خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے ہسپتال میں موجود ہیں۔
آج کے دن ہر کام کرنے والے کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ یہ خوشیوں بھرا دن اپنے خاندان کے ساتھ گزاریں
ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کی انتظامیہ اپنے ان تمام ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف اور سب درجہ چہارم ملازمین کی خدمات کو سراہتی ہے جنہوں نے آج اپنوں سے دور رہ کر ایمرجنسی ڈیوٹی سر انجام دیں
اپنے اور اپنے خاندان کے ہر غم اور خوشی سے اوپر اٹھ کر قوم کی خدمت کے لئے ہر دم مصرف عمل ڈاکٹرز نرسز پیرامیڈیکل سٹاف اور درجہ چہارم ملازمین کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں اور ہم اپنے تمام ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈکس کلاس فور ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی خوشیاں قوم کی خدمت کے لئے ہمیشہ سے قربان کرتے آئے ہیں۔

Exit mobile version