اہم خبریںسندھ

ہرطرح کے مذموم عزائم سے آگاہ اور نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں: سربراہ پاک بحریہ

کراچی: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہرطرح کے مذموم عزائم سے بخوبی آگاہ اور ان سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 114 ویں MIDSHIPMEN پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریڈ میں ایک سو بیس پاکستانی اور 62 دوست ملکوں کے افسروں نے حصہ لیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور وہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ۔ تاہم ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج ہرطرح کے مذموم عزائم سے بخوبی آگاہ اور ان سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ جدید اسلحے سے لیس پاک بحریہ علاقائی اور بین الاقوامی پانیوں میں موجود اورچوکس ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You