BBC Urdu TV

گھوٹکی میں ایک اور صحافی دہشتگردی کانشانہ بن گیا

*گھوٹکی میں ایک اور صحافی دہشتگردی کانشانہ بن گیا*

*کراچی یونین آف جرنلسٹس کا صحافی محمد بچل گھنیو کےقتل کی شدیدمذمت۔*

*قاتلوں کوفوری گرفتار کرنے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی یونین آف جنرنلسٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع گھوٹکی صحافیوں کیلئے خطرناک ترین علاقہ بن گیا۔ چند دن میں ایک اور صحافی دہشتگردی کانشانہ بن گیا۔صدر اور جنرل سیکرٹری اور مجلس عاملہ کمیٹی کے یو جے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحافی نصراللہ گڈانی کے بعد صحافی محمد بچل گھنیو کو حملے میں شہید کردیا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ صدر کے یو جے کا کہنا ہے کہ گھوٹکی ضلع صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ضلع بن گیا ہے۔ سندھ حکومت اور گھوٹکی پولیس صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور نا کام ہوچکی ہے۔ صدر کے یو جے کا کہنا ھے کہ جو حکومت اور پولیس صحافیوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی وہ عوام کو کیا تحفظ فراہم کریگی۔ جنرل سیکرٹری کے یو جے کا کہنا ہے کہ ہم شہید صحافی محمد بچل گھنیو کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی گھوٹکی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، کے یو جے کی مجلس عاملہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او رونتی کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ مجلس عاملہ نے شہید صحافی محمد بچل گھنیو کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ پاک شہید صحافی کے درجات بلند کرے۔ آمین

Exit mobile version