اہم خبریںکرائمز

گھوٹکی ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکا، 2 سیکیورٹی اہکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

گھوٹکی کے ریلوے سٹیشن کے قریب گوشت کی دکان پر نصب بم دھماکا ہوا جس میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم علاقے کو سرچ کر رہی ہے۔ ایس ایچ گھوٹکی تھانہ طفیل احمد بھٹو کے مطابق شہید اہلکاروں میں امتیاز، فیاض اور ایک راہگیر غلام مصطفی شامل ہیں جبکہ زخمی شہری کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You