گوڑھا اتم سنگھ ڈومیلی: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور سابق ایم پی اے راجہ محمد اویس خالد کی تعزیتی آمد
حالیہ بارش کے دوران چھت گرنے کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والی معصوم بچی اور زخمی ہونے والے والد کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی. وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بچی کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے اور زخمی والد کے لیے 1 لاکھ روپے کے امدادی چیک پیش کئے گئے۔
