اہم خبریںسوہاوہ

گورنمنٹ کیپٹن حسنات شہید ہائی سکول سوہاوہ میں ڈی پی اوجہلم شاکر حسین داوڑ نے کھلی کچہری کاانعقاد

سوہاوہ: آئی جی پنجاب انعام غنی کے ویژن کے مطابق گورنمنٹ کیپٹن حسنات شہید ہائی سکول سوہاوہ میں ڈی پی اوجہلم شاکر حسین داوڑ نے کھلی کچہری کاانعقاد کیا۔

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری حکومت پنجاب اور انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گورنمنٹ کیپٹن حسنات ہائی سکول علاقہ تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا.
اس موقع پر سید اقبال کاظمی DSP سوہاوہ سرکل,ایس ایچ اوز تھانہ ڈومیلی و تھانہ سوہاوہ،تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران،نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت لوگوں کی کثیر تعدار بھی موجود تھی۔کھلی کچہری میں تھانہ سوہاوہ و تھانہ ڈومیلی میں بلخصوص زیر تفتیش مقدمات کو سنا اور انکے فوری حل کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین سے گزارش ہے کہ آپ اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں آپ کا مسئلہ حل ہو سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین و میڈیا نمائندگان کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو نہ صرف سنا بلکہ موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے ۔کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین نے باری باری اپنے انفرادی مسائل بیان کئے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سوہاوہ میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈکوارٹر ز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سےنہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں ۔ کھلی کچہری میں سائلین کی تھانہ ڈومیلی اور سوہاوہ سرکل سے متعلق شکایات پر ڈی ایس پی سید اقبال کاظمی سوہاوہ سرکل کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ کی بنیاد پر دادرسی کے سخت احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے DSP سوہاوہ سرکل,ایس ایچ اوز تھانہ سوہاوہ و ڈومیلی اور تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران سے تھانہ ڈومیلی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کرنے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ اوز تھانہ ڈومیلی و سوہاوہ اور تفتیشی افسران کو ناجائز اسلحہ بردار,منشیات فروشوں,لینڈ مافیا,اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کے اسپیشل ٹاسک دیئے۔

سوہاوہ: رضا اعوان

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You