BBC Urdu TV

گورنمنٹ ویمن کالج صفدر آباد میں منشیات، بدعنوانی اور جرائم کے خلاف خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد

گورنمنٹ ویمن کالج صفدر آباد میں منشیات، بدعنوانی اور جرائم کے خلاف خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد

اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (انفارمر ایجنسی پاکستان) اور کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ضلع شیخوپورہ کے اشتراک سے خصوصی آگاہی مہم

ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد میں گورنمنٹ ویمن کالج کے زیرِ اہتمام منشیات، بدعنوانی اور جرائم جیسے سنگین سماجی مسائل کے خلاف ایک خصوصی مشترکہ آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (انفارمر ایجنسی پاکستان) اور کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ضلع شیخوپورہ کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔

سیمینار میں خصوصی مہمانوں کی حیثیت سے ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ضلع شیخوپورہ لیفٹیننٹ کرنل نسیم عباس. ڈپٹی کوآرڈینیٹر پنجاب اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان .رانا جاوید اقبال اور ڈی ایس پی صفدر آباد محمد طارق نے شرکت کی۔

یہ سیمینار تحصیل صفدر آباد میں ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر محمد شاہد محمود کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا۔ سیمینار کے انتظامی امور اور خصوصی انتظامات کی ذمہ داری ایسوسی ایشن کے پی آر او لاہور و شیخوپورہ عبداللہ جاوید نے سرانجام دی، جبکہ گورنمنٹ ویمن کالج صفدر آباد کی جانب سے محترمہ ہما رفیق نے بطور کالج فوکل پرسن اہم کردار ادا کیا۔

یہ خصوصی آگاہی سیمینار ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد ریحان اظہر کے وژن اور مرکزی سیکرٹری جنرل محمد آصف اقبال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منعقد کیا گیا۔

مرکزی قیادت کے وژن کے مطابق منشیات، بدعنوانی اور جرائم کے خلاف ملک گیر آگاہی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں میں وسیع پیمانے پر آگاہی پروگرامز ترتیب دیے جا رہے ہیں۔

اس مہم کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات بالخصوص نوجوان نسل میں سماجی برائیوں کے خلاف شعور بیدار کرنا، انہیں منشیات کے خطرناک اثرات سے آگاہ کرنا اور قانون پسندی، اخلاقی تربیت اور مثبت معاشرتی رویوں کو فروغ دینا ہے۔

ایسوسی ایشن کا عزم ہے کہ تعلیمی اداروں میں محفوظ، صحت مند اور باشعور ماحول کے قیام کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں، تاکہ نئی نسل اپنی تعلیمی، اخلاقی اور جسمانی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پروان چڑھا سکے۔

ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے محکموں کے باہمی تعاون سے یہ آگاہی مہم مستقبل میں بھی جاری رکھی جائے گی۔

ہمارا عزم بدعنوانی، منشیات اور جرائم سے پاک پاکستان.

پاکستان زندہ باد

اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان
(انفارمر ایجنسی پاکستان)

Exit mobile version