کہنا کتنا آسان ہے کہ سرکاری سکولز میں نجی سکولز جیسا تعلیمی معیار نہیں،
یہ گورنمنٹ سیکنڈری سکولز سگھر ہے جس کے سٹوڈنٹس آسٹریلیا میں میتھ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں پوزیشن لی، بورڈ رزلٹ میں اس سکول کی پوزیشنز ہوتی ہیں، صوبائی و قومی سطح پر ہونے والے متعدد مقابلوں کی پوزیشنز پر اس سکول کے بچوں کا نام ہے، گزشتہ روز سکول کا دورہ کیا، انشاءاللہ سٹوڈنٹس کے لیے جدید سائنس لیب، آڈیٹوریم، اپگریڈ شدہ ڈیجیٹل لائبریری پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، یاد رکھیں یہ آپ کا حوصلہ، آپ کی محنت اور کچھ کرجانے کا جنون ہوتا ہے جو آپ کو آگے لے آتا ہے، سکول سرکاری ہو یا پرائیویٹ خاص فرق نہیں پڑتا۔۔۔آپ چلتے جائیں، کامیابی آپ کے قدم چومے گی