BBC Urdu TV

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا قونصل خانہ بارسلونا کا دورہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا قونصل خانہ بارسلونا کا دورہ۔

اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر نے خوش آمدید کہا۔

بارسلونا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کُنڈی نے قونصل خانہ بارسلونا کا دورہ کیا۔قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر نے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کُنڈی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی لکھے ۔قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر کی جانب سے گورنر فیصل کریم کنڈی اور دیگر مہمانوں کو پاکستان کی ثقافتی زندگی اجرک اور سندھی کیپ تحفہ میں دیں۔اس موقع پر مہمانوں کے لئے چائے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کُنڈی قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر کی قونصل خانہ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی آپ کے کام سے بہت خوش ہے۔

Exit mobile version