گوجرہ بہیمانہ کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے بازو اور ٹانگیں کاٹنے والے وحشی ملزمان گرفتارملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی تفصیل کے مطابق کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے مسمی نعمان فضل ولد شاہد ریاض قوم آرائیں سکنہ179گ ب کے بازو اور ٹانگیں کاٹنے والے وحشی ملزمان گرفتار۔ملزمان1۔ رضوان عرف با،2۔شاہد عرف شادا، پسران محمد اشرف اقوام آرائیں ساکنان179گ ب نے پسند کی شادی کرنے والے نعمان سے عزت کے نام پر بدلہ لیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر ہونے سے خوف و ہراس کا عالم پایا جاتا تھا ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی گوجرہ خالد محمود رانجھا اور ایس ایچ اوصدر گوجرہ و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے 36گھنٹے کے اندر اندر ویڈیو میں نوجوان پر کلہاڑی سے تشدد کرنے والے دونوں ملزمان 1۔ رضوان عرف با،2۔شاہد عرف شادا، پسران محمد اشرف اقوام آرائیں ساکنان179گ ب کو ملتان سے گرفتار کیا ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ پولیس ٹیم ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مصروف عمل ہے۔ وجہ عناد یہ ہے کہ نعمان کی شادی ملزمان کی پھوپھی کی بیٹی سے ہوئی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا کیونکہ ملزمان نے پھوپھی کی بیٹی کا رشتہ اپنے لیے مانگا تھا لیکن پھوپھی نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا یہ تمام تفصیلات ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے ساتھ شئیر کیں اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرہ خالد محمود رانجھا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
متعلقہ مضامین
یہ بھی چیک کریں
Close