حکومت فوری طور پر پنجاب بھر کی ہر تحصیل میں قائم مقام چیئرمین مقرر کرئے۔ ملک طارق محمود
گوجرخان حکومت فوری طور پر پنجاب بھر کی ہر تحصیل میں قائم مقام چیئرمین مقرر کرئے تاکہ لوگوں کی بنیادی مسائل لوکل سطح پر ہو سکیں.ان خیالات کا اظہار ملک طارق محمود بانی کارکن و چیف ارگنائزر عوامی مسلم لیگ تحصیل گوجرخان, مرزا شاہد محمود تحصیل صدر , جنرل سیکریٹری سید ناصر نقوی اور دیگر سماجی , کاروباری و عوامی حلقوں نے حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی کوئی کام نہیں کررہی اور نہ ہی عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں.جس سے لوگ سخت مایوسی کا شکار ہیں.اور عام ادمی کا بیوروکریٹس کے پاس جانا نہ ممکن ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ حکومت اور عوام کے درمیان روز بروز دوریاں پیدا ہو رہی ہیں حکومت کو چائیے کے عوامی اعتماد حاصل کرنے کے لئے جلد از جلد قائم مقام چیئر مین مقرر کرئے اس موقع پر عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کے بلدیاتی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں جب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوتے اس وقت تک ہر تحصیل سطح پر چیئرمین کا ہونا ضروری ہےاور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے عوامی حلقوں کا بھرپور مطالبہ ہے کے اس اہم مسئلے کی طرف حصوصی توجہ دی جائے اور جلد از جلد قائم مقام چیئرمین مقرر کیئے جائیں.
گوجرخان (محمد زاہد خورشید)