اہم خبریںپنجاب

گوجرانوالہ جلسہ نااہل کرپٹ ٹولے کیخلاف فیصلہ کن ریفرنڈم ہوگا: مریم اورنگزیب

گوجرانوالہ: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسہ نااہل کرپٹ ٹولے کے خلاف فیصلہ کن ریفرنڈم ہوگا، رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، نواز شریف کے شیر بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ساری رات ادھر کارکن موجود تھے جلسہ کے حوالے سے تیاری جاری ہے، کامیاب جلسہ ہوگا، پرچے درج کئے گئے، ڈرایا گیا، جب کچھ نہیں ہوا تو راستے بند کر دئیے ہیں، بہت مشکلات رکاوٹیں لگا کر روکا جا رہا ہے، لیکن رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے نواز شریف کے شیر بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا گزشتہ رات کو ہی پنڈال سج گیا، شبلی فراز اپنا استعفیٰ لکھنا شروع کر دیں، استعفیٰ کا متن بھی ہم دے دیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You