اہم خبریںصحت

گنٹھیا اور جوڑوں کے درد کی دوا گزشتہ تین ماہ سے مارکیٹ سے غائب

فیصل آباد: گنٹھیا اور جوڑوں کے درد کی دوا گزشتہ تین ماہ سے مارکیٹ سے غائب ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متبادل دوائیں مریضوں کے لیے کارآمد نہیں۔ حکومت کمپنیز کو ادویات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرے۔

گزشتہ تین مہینوں جوڑوں کے مختلف اقسام کے درد اور گھنٹیا میں ہائیڈرو کلوروکوئن سلفیٹ سے تیار ہونے والی دوا ہسپتالوں اور میڈیسن مارکیٹ میں نایاب ہو گئی۔ گھنٹیا اور جوڑوں کے درد میں مبتلا مریض دوا نہ ملنے سے پریشان ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ابتدائی طور پر کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے دوا مفید سمجھی مگراس کے دیر پا نتائج نہیں آئے لیکن کمپنیز اور مافیا نے مارکیٹ سے دوا ہی غائب کر دی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گھنٹیا اور جوڑوں کے درد کی متبادل ادویات مریضوں کے لیے کارآمد ثابت نہیں ہوتیں۔ حکومت کو چائیے کہ ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کو احکامات جاری کرے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You