اہم خبریںپاکستان

گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر رہیں گے: بلاول بھٹو زرداری

گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر رہیں گے۔

گانچھے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تعلیمی ادارے اور ہسپتال پیپلزپارٹی نے بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو خیبرپختونخوا میں حکومت کرتے ہوئے 7 سال ہو گئے لیکن وہاں ایک نیا ہسپتال نہیں بنا۔ جنوبی پنجاب سے پوچھیں کہ 2018 میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا، اب تک پورا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مزدور، کسان سب سراپا احتجاج ہیں، ہمیں گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے، ہمیں آپ کے بچوں کا مستقبل بچانا ہے۔ ہم گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر رہیں گے اور یہاں کے عوام کو ان کے حقوق دلوائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You