اہم خبریںپاکستان

گستاخانہ خاکوں کیخلاف قانونی جنگ، پاکستان کی مصر کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں اور چارلی ہیبڈو کے خلاف قانونی جنگ میں مصر کی مکمل حمایت کریں گے۔

تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے مصر کے سفیر طارق دروگ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مصر کے شیخ الازہر کی جانب سے چارلی ہیبڈو اور فرانس کے خلاف عالمی عدالت انصاف جانے کے فیصلے پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان مفتی اعظم مصر شیخ الازہر احمد الطیب کے فیصلے کو سراہتا ہے اور اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مصر کو متفقہ حکمت عملی اور ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔ فرانس کے گستاخانہ خاکوں، چارلی ہیبڈو کے خلاف قانونی جنگ میں مصر کی مکمل حمایت کریں گے۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ نمایاں مسلم شخصیات کی مسیحی اور یہودی مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتوں کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ مسیحی اور یہودی مذہبی رہنماؤں کو باور کرایا جائے کہ ایسے اقدامات مذہبی منافرت اور عالمی امن کےلئے نقصان دہ ہیں۔ اس مسئلہ پر وزیراعظم عمران خان شیخ الازہر مصر سے ٹیلیفون پر بات کریں گے۔

مصر کے سفیر نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مسلم امہ کو متحد ہو کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے حمایت کے اعلان پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You