BBC Urdu TV

گزشتہ دنوں بازار کے کچھ ہوٹلز پر بچوں کو کام کرتے دیکھا بدقسمتی سے ہمارے ملک میں غریب

گزشتہ دنوں بازار کے کچھ ہوٹلز پر بچوں کو کام کرتے دیکھا بدقسمتی سے ہمارے ملک میں غریب لوگوں کے بچے گھر چلانے کے لئے کام کرنے پر مجبور ہیں ۔ آج ان تمام ہوٹلز مالکان کو بلوا کر تنبیہ کی ہے کہ اپنے ہوٹلز پر کام کرنے والے ورکرز بچوں کی ٹائمنگ کا خیال رکھتے ہوئے انہیں مناسب تنخواہ دیں ۔ جس پر ہوٹلز مالکان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس پر عمل کریں گے ۔ اگلے وزٹ پر اس کی باقاعدہ جانچ پڑتال کرونگی ۔جو والدین ان بچوں کو کام کرنے کے لئے بھیجتے ہیں وہ بڑے درد سے بھیجتے ہیں جن کے سکول میں پڑھنے کے دن ہیں ۔ہوٹلز،بیکریز ،پٹرول پمس مالکان اور تمام دوکاندار اس پر عمل کریں

انسانیت کی خاطر اپنے اردگرد موجود لوگوں کا خیال رکھیں اور ان کا سہارا بنیں ۔احساس سے بڑھ کر محبت کی کوئی زبان نہیں-

Exit mobile version