اسلام آباد میں اسامہ ستی نامی نوجوان کے قتل کے واقعے پر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔ ا نہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد میں راتوں کو محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کے لیے رزقِ حلال کما کرلانے والے اس بے قصور طالب علم کے قتل کا کون ذمہ دار ہے؟
مریم نوازکا کہنا تھاکہ اڑھائی سال کے اندر انسانی جان کی حرمت جس طرح پامال ہوئی، اس کی مثال نہیں ملتی، اس سےزیادہ بےحس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی۔
https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1345331171421540352%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2F52862%2F&tweet_id=1345331171421540352
گذشتہ روز اسلام آباد میں رات گئے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ کے اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان اسامہ ندیم ستی جاں بحق ہوگیا تھا۔ جسے پہلے پولیس کی جانب سے ایک ڈکیتی کا رنگ دیا گیا لیکن اب اپنے ہی اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی اور قتل کے مقدمات درج کر لیئے ہیں