گجرات ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم اسلحے سمیت گرفتار کر لیا!
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیر قیادت گجرات پولیس کی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں ۔ چند روز قبل ملزم نےسوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کی جس میں ملزم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھائی دے رہا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتارکر لیا۔ملزم مدثر ولد ظفر اقبال سکنہ کالرہ پنواں کے قبضہ سےاسلحہ ناجائزرائفل 223 بور اور پسٹل 9MM معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ ایک سنگین جرم ہے جو کہ قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتا ہے۔ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
