ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا،
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق سرکاری دفاتر کی خدمات کا معیار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اراضٰی ریکارڈ سنٹر پہنچے اوروہاں موجود شہریوں سے فراہم کی جانیوالی سہولیات، افسران و اہلکاروں کے رویہ بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ سنٹر میں آنے والے افراد کے فرد اجراء، انتقالات سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے کرپشن اور بد عنوانی کی شکایات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔