اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس کرپشن کیس: اکاؤنٹنٹ رضوان اشرف وعدہ معاف گواہ بن گیا

لاہور: گجرات پولیس فنڈز میں 2 ارب 96 کروڑ کرپشن کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کرپشن میں ملوث پولیس افسران کیخلاف اکاؤنٹنٹ رضوان اشرف وعدہ معاف گواہ بن گیا۔

بیان جوڈیشل مجسٹریٹ کامران کرامت نے وعدہ معاف گواہ رضوان اشرف کا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی پی او رائے اعجاز، رائے ضمیر، کامران ممتاز اور سہیل ظفر کے کہنے پر کرپشن کی۔ پٹرول، تنخواہ، یوٹیلیٹی بلز اور انویسٹی گیشن ہیڈ کی مد میں کرپشن کی گئی۔

رضوان اشرف نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفس کے اہلکاروں کے ساتھ ملکر جعلی بل منظور کروائے، چاروں سابق ڈی پی اوز کی حکم پر کرپشن کرتا تھا، چھوٹے اہلکاروں کو حصہ بقدر جسہ دیتا تھا۔

وعدہ معاف گواہ نے بیان میں بتایا کہ بڑے افسران کے فنکشن ارینج کرتا، مہمان داریاں کرتا، کنارہ ریسٹورنٹ گجرات میں انکے کھانے وغیرہ کرواتا تھا، ڈی پی اوز کی بیگمات کو شاپنگ وغیرہ بھی کرواتا رہا، کرپشن کے پیسے کی بندر بانٹ پر اختلافات ہوئے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ سہیل ظفر چھٹہ کو 45 لاکھ جان بچانے کےلیے دئیے، کرپشن میں میرا حصہ 1 کروڑ بنا جس میں سے 55 لاکھ کا گھر خریدا، خریدا گیا گھر بھانجی کے نام پر تھا جو نیب کو سرینڈر کردیا ہے، کرپشن کا سب سے زیادہ حصہ رائے ضمیر اور اس کا بیٹا رائے اعجاز، سہیل ظفر اور کامران ممتاز کو دیا، نیب پراسیکیوٹر حارث شفیق قریشی نے بیان قلمبند کروایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You