گجرات پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن،6پتنگ فروشوں کو گرفتار
کرکے مقدمات درج کرلئے گئے گیا۔300سے زائد پتنگیں اور درجنوں ڈوریں برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پر ضلع بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی سٹی رضاحسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SIفیاض احمد، انچارج چوکی کابلی ASIمحمد قاسم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں محمد ارسلان ولد محمد صدیق سکنہ ریلوے روڈ2۔ شکیل ولد عاشق بٹ سکنہ نور پور پڈے3۔ محمد علی ولد صابر حسین سکنہ مسلم آباد4۔ محمد عثمان ولد محمد تنویر سکنہ مسلم آباد 5۔ سبحان احمد ولد افتخار احمد سکنہ شہاب پور سیالکوٹ6۔ وقاص ولد محمد شریف سکنہ گڑھی احمد آباد شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے 314پتنگیں اور درجنوں دھاتی ڈوریں برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف دفعہ 4کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے دوران عوام الناس کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے جبکہ بعض شہریوں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر تے پتنگ بازی جیسا غیر قانونی کھیل شروع کر دیا ہے۔گجرات پولیس اس وقت سخت حالات میں دن رات ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔عوام کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔موجودہ حالات میں عوام الناس پولیس اور دیگر اداروں کو ساتھ دیں تاکہ کورونا جیسی آفت کا مقابلہ کیا جا سکے پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے اس کھیل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی….ترجمان گجرات پولیس