اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس نے ڈکیتی اور مویشی چوری کی وارداتیں کرنے والے دو گینگز کو

گجرات پولیس نے ڈکیتی اور مویشی چوری کی وارداتیں کرنے والے دو گینگز کو

گرفتارکرلیا،27لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد،

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ کے علاقہ میں ڈکیتی اور مویشی چوری کی واردتوں میں ملوث چار افراد پر مشتمل دو گینگز مدثرو اور شمریزا گینگ متحرک تھے جن کی گرفتاری کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر نے ڈی ایس پی صدر کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ SI عامر سعیدکو خصوصی ٹاسک دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ اوران کی ٹیم نے شب وروز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈنگہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردتیں کرنے والا شمریزا گینگ کوٹریس کرکے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔گینگ میں 1۔شمریز ولد عبدالماجد سکنہ راجور 2۔علی رضا ولد محمد یونس شامل ہیں۔ جنہوں نے ڈنگہ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے دوران انٹیروگیش پانچ تولہ سونا، دو عدد قیمتی موبائل, 5 لاکھ 15 ہزار روپے نقدی جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے ولا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر لئے۔جبکہ ڈنگہ کے علاقہ میں مویشی چوری کی وارداتیں کرنے والا مدثرو گینگ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ملزمان میں 1۔ مدثر علی ولد صدر حسین سکنہ چک محمود 2۔ محمد قاسم ولد محمد آصف سکنہ لالہ زار کالونی گجرات شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے 19لاکھ 45ہزار مالیت کے چوری شدہ مویشی برآمد کر لئے گئے۔جبکہ گینگ کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You