BBC Urdu TV

گجرات پولیس میں عرصہ 5 سال سے زائد ایک ہی جگہ تعینات پولیس ملازمان کے تبادلے کے احکامات جار ی۔

گجرات پولیس میں عرصہ 5 سال سے زائد ایک ہی جگہ تعینات پولیس ملازمان کے تبادلے کے احکامات جار ی۔

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے محکمہ پولیس میں شفافیت، میرٹ اور انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے عرصہ 5 سال سے زائد ایک ہی جگہ پر تعینات 232 پولیس ملازمان کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔تبادلوں کے احکامات میں ڈرائیور کانسٹیبل، کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (ASI) شامل ہیں۔ طویل عرصے سے ایک ہی جگہ پر تعینات ملازمان کو انتظامی ضرورت اور محکمانہ پالیسی کے تحت مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
اس مو قعہ پر ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ پولیس فورس میں شفافیت، میرٹ اور غیر جانبداری کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ طویل عرصے سے ایک ہی جگہ پر تعینات ملازمان کے تبادلوں سے پولیسنگ کے نظام میں مزید بہتری آئے گی، عوام کو بروقت اور بہتر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بہترین پولیس سروسز کی فراہمی، میرٹ پر انصاف اور قانون کی یکساں عملداری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

Exit mobile version