اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے چند روز قبل ہونے والا اندھا قتل ٹریس کر لیا، بیوی اور اسکا آشنا

گجرات پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے چند روز قبل ہونے والا اندھا قتل ٹریس کر لیا، بیوی اور اسکا آشنا قاتل نکلے

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ دکھوعہ میں نامعلوم ملزمان نے محمدشفیق نامی شخص کو ٹوکے اور کلہاڑیوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔وقوعہ کی اطلاع پر ڈیس ایس پی صدراورایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ SIفیاض احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور موقع سے شواہد اکھٹے کئے گئے اور مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ کو نامعلوم ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدائیت جاری کی جس پر پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے اندھے قتل کی واردات کوایک ہفتے کے اندر ٹریس کرلیا۔ملزم کوئی اور نہیں مقتول کی بیوی جازبہ سحر اور اسکا آشنا علی رضا نکلے۔ جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ انکے درمیان ناجائز تعلقات تھے ملزمہ جازبہ سحر نے وقوعہ کی رات اپنے شوہر کو رات کے کھانے میں نشہ آور گولیاں دیکر بے ہوش کر دیااور اپنے آشنا علی رضا کو فون کال کر کے بلا لیا، دونوں نے ملکر گھر میں موجود ٹوکے اور کلہاڑی کے وار کر کے محمد شفیق کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ جس کے بعد ملزم علی رضا موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس کہ پہنچے پر ملزمہ نے واقعہ سے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل ٹوکہ اور کلہاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈ ی پی او گجرات نے اس اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر نے والی پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You