گجرات پولیس تھانہ کنجاہ کی کاروائی!
آئل ٹینکر سے 28لاکھ روپے مالیت کا 26ہزار لیٹر آئل چوری کرنے والا 4رکنی گینگ گرفتار،
تفصیلات کے مطابق تھانہ کنجاہ کے علاقہ چکریاں کے رہائشی خرم اعجاز نے درخواست دی کہ میرا آئل سے بھرا ٹینکر جو کہ منگووال میں واقع پٹرول پمپ پر کھڑا تھا۔ رات گئے نامعلوم ملزمان نے میرے ٹینکر کے ساتھ اپنا آئل ٹینکر لگا کر اس میں موجود 28لاکھ روپے مالیت کا آئل چوری کر کے لے گئے۔درخواست موصول ہونے پر کنجاہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ایس ایچ اوتھانہ کنجاہ SIفرقان شہزاد اور انچارج چوکی منگووال SIشاہد عمران کو جلد ملزما ن کو ٹریس کر کے مال مسروقہ برآمد کرنے کی ہدائیت جاری کی۔جس پر ایس ایچ او تھانہ کنجاہ اور انکی ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئل چوری کی واردات کرنے والے ملزمان کو2ہفتوں کے اندر ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزمان میں 1۔ شہباز ولد انور سکنہ چکریاں 2۔مدثر ولد یعقوب 3۔ علی رضا ولد اشرف 4۔احسان ولد الیاس ساکنائے ماچھیکے شامل ہیں۔ جن سے دوران تفتیش ملزمان 28لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
رپورٹ:چوہدری فیصل گجر گجرات