اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس تھانہ ٹانڈہ نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

گجرات پولیس تھانہ ٹانڈہ نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
5موٹرسائیکل برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت نے تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے کے لئے ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ عدنان احمد اوراے ایس آئی طارق محمودو دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کر موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا خطرناک پھلے شاہ گینگ گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں
1۔ پھلے شاہ ولد طالب شاہ ساکن دہمتھل 2۔ محمد آصف ولد محمد اکرم سکنہ ٹانڈہ شامل ہیں۔ جو ٹانڈہ اور گردونواع کے علاقہ میں حلیہ تبدیل کرکے گھومتے پھرتے رہتے تھے۔

ملزمان بھیک مانگنے والے کا روپ دھا ر کرکے گلیوں،پارکنگ ایریا اور میرج ہالز کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو مخصوص چابی لگا کر چوری کرلیتے تھے،جنہوں نے تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری کی 5وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے 5 موٹرسائیکل(تین 70جبکہ دو ہنڈا 125) برآمد ہوئے۔ جبکہ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے

رپورٹ:عادل پرویز کرائم رپورٹر پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You