BBC Urdu TV

گجرات پولیس تھانہ صدر کی ناجائزاسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی

*گجرات پولیس تھانہ صدر کی ناجائزاسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی۔*

*ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار*

*ناجائزاسلحہ رائفل244بور، پسٹل30بور 1 کلوگرام سے ذائد چرس برآمد،2ملزمان گرفتار*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی جاری ہے۔

*ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر ادریس افضل* نے اپنے عملہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف وہراس پھیلانے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزم سفیان اکرم ولد محمد اکرم ساکن دھیرکے سے رائفل 244 بور برآمد کرلی گئی۔
جبکہ ملزم شعیب نثار ولد محمد نثار ساکن جلالپور جٹاں کو گرفتار کرکے چرس 1220 گرام اور ناجائز اسلحہ پسٹل30بور بھی برآمد کرلیے۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Exit mobile version