
گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسٰی,تھانہ صدر گجرات کا منشیات فروشوں اورناجاٸز اسلحہ برداروں کےخلاف ایکشن
*ہیروئن1060گرام,پسٹل30بوربرآمد*
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ محمد اکرم کی زیر نگرانی سرکل لالہ موسٰی پولیس جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارواٸیاں جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسٰی حسن زبیرsi نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارواٸی کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش علی رضا ولدغلام یٰسین ساکن عیدگاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔جسکے قبضہ سے ہیروئن 1060گرام برآمد کرلی۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارواٸی کرتے ہوۓ ملزم جعفراقبال ولد ظفراقبال ساکن کالوپورہ کو گرفتارکرکے ناجاٸزاسلحہ پسٹل 30بور برآمدکرلیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کاآغاز کر دیا گیا۔
o