گجرات پولیس:تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ڈاکٹر ممتاز میکن کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ مہر اختشام عارف Si نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خاتون کی درخواست پر فوری مقدمے کا اندراج کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت شیر علی ولد عمران آصف ساکن قصبہ محلہ لالہ موسیٰ کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے
*خواتین کا تحفظ گجرات پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے*
ڈی پی او گجرات
