
گجرات پولیس، پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن
دو مختلف کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار 248 بوتل شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیر قیادت گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
اس سلسلہ میں تھانہ لاری اڈا پولیس نے پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنڑول ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پہلی کارروائی کے دوران خاتون ملزمہ صائمہ طارق کو گرفتار کرکے 215 بوتل شراب برآمد کی، جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم سید شاہ زیب کو گرفتار کرکے 33 بوتل شراب برآمد کر لی۔ دونوں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 248 بوتل شراب برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
منشیات کے خاتمے اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے
