گجرات پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری، ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی خصوصی ٹیمیں متحرک۔
گجرات: کرپشن، بدعنوانی، غفلت، لاپرواہی اور شہریوں سے ناروا سلوک کی شکایات پر سخت کارروائیاں جاری۔
گجرات: مختلف شکایات پر چار پولیس ملازمان کو معطل جبکہ دو کانسٹیبلز کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
گجرات: سب انسپکٹر محمد انور اور کانسٹیبل محمد اکرم کو کرپشن کی شکایات پر معطل کر دیا گیا۔
گجرات: کانسٹیبل عمران خان کو غیر حاضری کی بنیاد پر معطل کر دیا گیا۔
گجرات: ہیڈ کانسٹیبل عظیم اکبر کو محکمانہ غفلت اور لاپرواہی پر معطل کر دیا گیا۔
گجرات: شہری سے ناروا سلوک کی شکایت پر کانسٹیبل عمر فاروق اور محمد عاطف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گجرات: ڈی پی او گجرات کی خصوصی ٹیمیں پولیس ملازمان کے خلاف کرپشن اور دیگر شکایات کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔
گجرات: شہریوں سے ناروا سلوک، کرپشن، بدعنوانی اور فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او
