اہم خبریںگجرات

گجرات: شادیوال ناکے پر نوجوانوں کے ساتھ ناروا سلوک،ڈی پی اوگجرات توصیف حیدر نے ویڈیو وائرل

گجرات: شادیوال ناکے پر نوجوانوں کے ساتھ ناروا سلوک،ڈی پی اوگجرات توصیف حیدر نے ویڈیو وائرل

ہونے پر ناکہ پر موجود دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کنجاہ کے علاقہ سماں چوک شادیوال ناکہ پر موجود دو کانسٹیبل جہانزیب وقاص اور نثار احمد نے نوجوانوں کو کان پکڑوائے اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو بھی بنائی۔ مذکورہ اہلکاروں نے بعد ازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

جو ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ناکہ پو موجود دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور ڈی ایس پی صدر سعید احمد کو ہدایت دی کہ واقعہ کی مکمل انکوائری کرکے فوری رپورٹ دی جائے۔ ڈی پی او گجرات نے اس واقعہ پر ایس ایچ او کنجاہ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے تمام افسران کو سختی سے ہدایات دی رکھی ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں سے کسی قسم کی بد سلوکی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف بلا تفریق محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You