گجرات تھانہ رحمانیہ پولیس کا بروقت ایکشن7سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتارکرلیا
تفصیلات کے مطابق مورخہ23مئی 2025 کو تھانہ رحمانیہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ تھانہ رحمانیہ کے موضع ملکپور میں ایک 7 سالہ بچی جو کہ گھر سے پیسے لے کر دوکان پر چیز لینے کے لیے گئی جو کافی دیر گھر نہ آئی، ملزم بچی کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ اور ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر عباس علی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او گجرات نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کےلیے سخت احکامات جاری کیے۔جس پر پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پرریڈ کرکے چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت بلال احمد ولد مبشر سکنہ ملکپور کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم کی مزید تفتیش جاری ہے۔
